پاکستان مصر سے میراج 5 طیارے حاصل کرے گا



ایشین ملٹری ریویو کے تجزیہ کار ایلن وارنس نے ٹویٹر پر انکشاف کیا ہے کہ پاک فضائیہ مصر سے میراج 5 طیارے خریدے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ آئندہ چند ہفتوں میں مصری فضائیہ سے میراج طیارے لے رہی ہے. مصر سے آنے والے ان میراج طیاروں کی ڈیل پر گزشتہ دو سال سے بات چیت جاری تھی جس کو اب عملی

شکل دے کر مکمل کر لیا گیا ہے. ذرائع کے مطابق مصر سے آنے والے میراج طیارے پاک فضائیہ اپنی بیک اپ سپورٹ کے لئے خرید رہی ہے مگر ان میں سے کئی طیارے آپریشنل بھی کر دئیے جائیں گے. کسی بھی حملے سے نمٹنے اور بھرپور جواب دینے والے میراج طیاروں کا پاکستان کے لڑاکا طیاروں میں اضافہ ملکی دفاع کے لئے موثر ثابت ہوگا

No comments:

Post a Comment