وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت میں روایتی جنگ ہوئی تواختتام ایٹمی جنگ پر ہوگی ،ایٹمی جنگ کے نتائج بھیانک ہونگے ۔وزیراعظم عمران خان نے الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایٹمی جنگ سے بچنے کیلئے عالمی برادری کو کردار ادا کرنا ہوگا،ہم نے اقوام متحدہ میں معاملہ اٹھایاہے،انہوں نے کہا کہ جب دو ایٹمی طاقتیں لڑیں گی تو اختتام بھیانک ہوگا۔وزیراعظم نے کہا کہ ایٹمی جنگ کے نتائج پوری دنیامیں پھیلیں گے ،عالمی سطحی پر مسئلے کو اسی لئے اٹھایا ہے تاکہ جنگ سے بچا جا سکے۔
No comments:
Post a Comment